0
Monday 7 Mar 2016 18:20

کراچی میں شریف آباد تھانے پر نامعلوم افراد کا کریکر حملہ

کراچی میں شریف آباد تھانے پر نامعلوم افراد کا کریکر حملہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے شریف آباد تھانے میں نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کریکر حملہ پولیس اسٹیشن کے اندر کرنا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کریکر گیٹ کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے، کریکر حملے کے باعث کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی تلاش کیلئے علاقے میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 526089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش