0
Monday 7 Mar 2016 19:05

ڈی آئی خان، مسافر بس الٹنے سے تین مسافر جاں بحق، چھ سے زائد زخمی

ڈی آئی خان، مسافر بس الٹنے سے تین مسافر جاں بحق، چھ سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے ایک اور حادثے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ چھ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تھانہ یارک کی حدودمیں ڈیرہ بنوں روڈ پر زکوڑی فلنگ سٹیشن کے قریب باجوڑ ایجنسی سے کراچی جانیوالی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس سے بس میں سوار محمد ولد فقیر محمد، عبدالمعین ولد عارف اللہ اور امیر زادہ ولد فاتح جان سکنائے باجوڑ ایجسنی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ فضل واجد ولد نور ترین، طیب ولد ظاہر شاہ، بہادر خان اور یار محمد پسران گل وزیر سکنائے باجوڑ ایجنسی سمیت دیگر چھ مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرا دیا گیا ہے۔ یارک پولیس نے زخمی فضل واجدکی رپورٹ پر بس ڈرائیور کیخلاف 279-320/337G/427PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ٹرالر اور کوچ کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 526102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش