QR CodeQR Code

سندھ رینجرز نے پراسیکیوشن اور اپنے تھانے قائم کرنیکا اختیار مانگ لیا

8 Mar 2016 08:36

اسلام ٹائمز: کراچی بدامنی کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران رینجرز کی رپورٹ میں سندھ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس کی ناقص تفتیش سے ملزم چھوٹ جاتے ہیں، پولیس پر سیاسی دباؤ ہے، جس کے باعث تفتیش معیاری نہیں ہو پاتی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے سپریم کورٹ کے ذریعے سندھ حکومت سے کراچی میں اپنے تھانے قائم کرنے اور پراسیکیوشن کے اختیارات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بدامنی کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران رینجرز کے وکیل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے مقدمات میں پروسیکیوشن کے اختیارات دیئے جائیں، جبکہ صوبائی حکومت سے رینجرز کو اپنے تھانے قائم کرنے کی بھی اجازت دلوائی جائے۔ رینجرز کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں سندھ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس کی ناقص تفتیش سے ملزم چھوٹ جاتے ہیں، پولیس پر سیاسی دباؤ ہے، جس کے باعث تفتیش معیاری نہیں ہو پاتی۔ رینجرز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اس کے اختیارات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ رینجرز کی جانب سے صوبے میں خصوصی اختیارات میں توسیع سال کی بنیاد پر کرنے کا کہا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 526174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526174/سندھ-رینجرز-نے-پراسیکیوشن-اور-اپنے-تھانے-قائم-کرنیکا-اختیار-مانگ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org