0
Tuesday 8 Mar 2016 08:47

الطاف حسین کیخلاف برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جارج گالووے بھی میدان میں آ گئے

الطاف حسین کیخلاف برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جارج گالووے بھی میدان میں آ گئے
اسلام ٹائمز۔ برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جارج گالووے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف میدان میں آ گئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں جارج گالووے نے کہا ہے کہ ’دہشت کے بادشاہ الطاف حسین کیخلاف میری سرتوڑ محنت لگتا ہے کہ اب کسی ایک نتیجے پر پہنچنے والی ہے‘۔ واضح رہے کہ جارج گالووے پہلے بھی برطانوی حکومت سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، اور اکثر مقامات پر ان کی مخالفت کرتے ہوئے سامنے آتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 526175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش