QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں جلد پی ٹی وی بیورو آفس قائم کیا جائیگا، عمران گردیزی

8 Mar 2016 10:40

اسلام ٹائمز: ڈپٹی سپیکر جی بی نے سیکرٹری اطلاعات سے کہا کہ گلگت بلتستان میں میڈیا کمپلیکس بنایا جائے جہاں پر پی ٹی وی، اے ٹی وی، اے پی پی اور پیمرا کے بیورو آفسز ایک ہی چھت تلے کام کرسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عمران گردیزی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اطلاعات کو آسان بنانے کیلئے جلد ہی پی ٹی وی کا بیورو آفس قائم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جعفراللہ خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں گلگت بلتستان میں پی ٹی وی، اے ٹی وی، اے پی پی اور پیمرا کے بیورو آفسز کھولنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دفاتر کے قیام اور پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی جانکاری اور سیاحت کو ترقی ملے گی۔ ڈپٹی سپیکر نے سیکرٹری اطلاعات سے کہا کہ گلگت بلتستان میں میڈیا کمپلیکس بنایا جائے جہاں پر پی ٹی وی، اے ٹی وی، اے پی پی اور پیمرا کے بیورو آفسز ایک ہی چھت تلے کام کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 526188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526188/گلگت-بلتستان-میں-جلد-پی-ٹی-وی-بیورو-آفس-قائم-کیا-جائیگا-عمران-گردیزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org