1
0
Tuesday 8 Mar 2016 18:03

سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی حسن شاہ جھنگ میں سپرد خاک

سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی حسن شاہ جھنگ میں سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع جھنگ کے نواحی گاؤں حسن شاہ میں کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید نجم الحسن نقوی نے پڑھائی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان حسن شاہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ علامہ غلام رضا نقوی مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعد واپس پاکستان آ رہے تھے کہ کوئٹہ کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت ملک بھر سے سپاہ محمد کے کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ کارکن میت کو کندھا دیتے ہوئے زار و قطار رو رہے تھے۔ اس موقع پر جنازے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ علامہ غلام رضا نقوی کی وفات سے ملت جعفریہ ایک مجاہد سے محروم ہوگئی ہے۔ شرکاء نے کہا کہ مرحوم نے دشمنان اہلبیت کو لگام دی تھی اور ان کے خوف سے اسلام اور پاکستان کے دشمن کانپتے تھے۔ علامہ منور عباس علوی نے خصوصی خطاب کیا اور مصائب محمد و آل محمد بیان کئے، جبکہ نوجوان ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کرتے رہے۔ علامہ غلام رضا نقوی کی نماز جنازہ میں کسی مرکزی شیعہ قیادت نے شرکت نہیں کی۔ 
خبر کا کوڈ : 526261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

IRFAN
Pakistan
شیعہ قائدین اور ان کے پیروکار اس پر اپنا موقف پیش کریں کہ علامہ غلام رضا نقوی کے جنازے اور تدفین میں شرکت کیوں نہیں کی۔ ایک ایسے ملک میں جہاں دہشت گردوں کو عدالت کے حکم سے سزائے موت دی جاتی ہے تو ان کے جنازوں میں ہر کوئی شریک ہوتا ہے اور فوج کے خلاف نعرے بھی لگائے جاتے ہیں، لیکن کوئی خوفزدہ نہیں ہوتا، جبکہ علامہ نقوی کو تو کسی عدالت میں سزا بھی نہیں ہوئی تھی اور انہیں تو ایک طویل عرصہ بلاوجہ قید میں رکھا گیا، لیکن کوئی جرم ثابت نہیں کیا جاسکا۔ اس کے باوجود شیعہ قیادت جو اتحاد بین المسلمین کا کریڈٹ لے کر خوش ہوتی ہے، وہ اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، کہ کیا نقوی صاحب کا اتنا بھی حق نہیں تھا کہ کم از کم ان کے جنازے اور تدفین کے وقت لاتعلقی اور بے حسی نہ دکھائی جاتی۔
ہماری پیشکش