0
Wednesday 9 Mar 2016 15:17

شہر کے معاملات فکس کرنے چلے تھے لیکن ہمیں فکس کیا جارہا ہے، عالمگیر خان

شہر کے معاملات فکس کرنے چلے تھے لیکن ہمیں فکس کیا جارہا ہے، عالمگیر خان
اسلام ٹائمز۔ فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ ہم شہر کے معاملات فکس کرنے چلے تھے لیکن ہمیں فکس کیا جارہا ہے، بہت جلد درخت لگاؤ مہم بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔ فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی مہم کا آغاز گٹر کے ڈھکن لگانے سے ہوا جس کے بعد درخت لگاؤ مہم بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتوں میں شہر کی ترقی کے لیے مقابلہ ہونا چاہیئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں گٹر کے ڈھکن لگانے کا اعلان کیا لیکن تاحال کچھ نہیں ہوا، شہر کے معاملات فکس کرنے چلے تھے لیکن ہمیں فکس کیا جارہا ہے اور اسی لیے میں نے ایک رات جیل کی ہوا بھی کھائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مصطفیٰ کمال سے ملاقات ہوئی تو صرف اس وجہ سے کریں گے کہ ان کے تجربے سے فائدہ حاصل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 526424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش