0
Wednesday 9 Mar 2016 17:12

الطاف حسین کی علالت کی افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، ندیم نصرت

الطاف حسین کی علالت کی افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، ندیم نصرت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی علالت کی افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں جو کہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افواہوں کا مقصد کارکنوں میں مایوسی اور انتشار پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور وہ رابطہ کمیٹی ،تنظیمی شعبہ جات اور ذمہ داروں سے رابطے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 526451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش