QR CodeQR Code

پاکستانی وزیراعظم اور سپہ سالار سعودی عرب پہنچ گئے

9 Mar 2016 19:26

اسلام ٹائمز: دورے کا مقصد فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنا ہے، جس میں 24 ممالک کے فوجی دستوں نے حصہ لیا، سعودی عرب کی جانب سے فوجی اتحاد کا مقصد دہشتگردی کے خلاف کارروائی بتایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ان کو اس دورے کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے دی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورے کے دوران فوجی مشقوں ”نارتھ تھنڈر“ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان مشقوں میں پاکستان اور پانچ خلیجی ملکوں سمیت 24 ملکوں کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے خصوصی ملاقات کرینگے، جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دونوں رہنما سعودی عرب ایران کشیدگی دور کرانے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے اس فوجی اتحاد کا مقصد دہشتگردی اور داعش کے خلاف جامع کارروائیاں بیان کیا گیا تھا، تاہم شام میں زمینی مداخلت کے سعودی اعلان کے بعد پاکستانی تجزیہ کار زور دے رہے تھے کہ پاکستان اس تنازعہ میں غیر جانبدار رہے۔


خبر کا کوڈ: 526495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526495/پاکستانی-وزیراعظم-اور-سپہ-سالار-سعودی-عرب-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org