0
Wednesday 9 Mar 2016 23:40

سبی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

سبی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے سبی میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ مسلح جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے میڈیا کو بتائی گئی تفصیلات کے مطابق فورسز نے سبی کے نواح میں سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں کی جانب سے اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ جس میں دو سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک، جبکہ ان کے چند ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اسلم اچھو بھی شامل ہے جبکہ آپریسن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جس کے دوران متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ بلوچستان کی حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ اسلم اچھو صوبے میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپےمقرر تھی۔ وہ بی ایل اے میں حر بیار مری کا نائب تھا۔ اس کے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس کے اہل خانہ افغان صوبے قند ہار میں ہیں۔ اسلم اچھو کا ہر وقت حر بیار مری سے رابطہ رہتا تھا۔
سبی،سکیورٹی فورسز،آپریشن،حربیار مری،دہشتگرد،اسلم اچھو،ہلاک،سکیورٹی فورسز،
خبر کا کوڈ : 526499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش