0
Wednesday 9 Mar 2016 20:42
شہید ڈاکٹر کے مشن کو آگے بڑھا کر دشمن کی سازشوں سے نقاب الٹیں گے، وفا عباس

ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی فکر کو جے ایس او پاکستان کے جوان زندہ رکھے ہوئے ہیں، علامہ عارف واحدی

جے ایس او ڈاکٹر شہید نقوی کے مشن کی وارث جماعت ہے، عبداللہ رضا
ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی فکر کو جے ایس او پاکستان کے جوان زندہ رکھے ہوئے ہیں، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے ڈویژنل صدر راولپنڈی عبداللہ رضا کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او پاکستان کے رکن نظارت علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی۔ راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ڈاکٹر شہید کی قیادت سے دلی وابستگی اور محبت سے نوجوانوں کو آشنا رکھنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس نے ڈاکٹر شھید نقوی کے مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جے ایس او پاکستان کے جوان نظریاتی جوان ہیں، جو اپنے شہید ڈاکٹر کے راستے پر چلتے ہوئے خون کا آخری قطرہ بھی دینے کے لئے آمادہ و تیار ہیں۔ ملاقات میں مکتب تشییع کو پاکستان میں درپیش چیلنجز کا بغور جائزہ لیا گیا اور پاکستان میں سکیورٹی کے نام پر طلباء کی فیسوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا، نظام تعلیم میں ذاتی پسند ناپسند، آئے روز تعلیمی اداروں میں حکومتی اثر و رسوخ اور طلباء کے مسائل کے حل کے لئے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ راولپنڈی کے ڈویژنل صدر عبداللہ رضا نے امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد اور مظلومین جہاں سے اظہار یکجہتی کیلئے 15 مئی کو راولپنڈی میں جے ایس او کی طرف سے ایک عظیم الشان کانفرنس کروانے کا بھی اعلان کیا، جس میں ملک بھر سے تمام جماعتوں کے قائدین کو بلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 526534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش