QR CodeQR Code

ایران پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فروخت کرنے پر رضامند ہوگیا

9 Mar 2016 23:06

اسلام ٹائمز: حکام کے مطابق، ایرانی سفیر ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی۔ جس میں ایران کی جانب سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو فروخت کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی فروخت کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ پچیس مارچ کو ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران معاملات طے پا جائیں گے۔ عالمی پابندیوں کے باعث پاکستان اور ایران کے مابین توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تجارتی حجم سکڑ چکا تھا۔ عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان اور ایران نے تجارتی حجم اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق، ایرانی سفیر ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی۔ جس میں ایران کی جانب سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو فروخت کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی صدر 25 مارچ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران معاملات طے پا جائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد سمیت متعدد شعبوں میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے مطابق ایرانی صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 526554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526554/ایران-پاکستان-کو-3-ہزار-میگاواٹ-بجلی-فروخت-کرنے-پر-رضامند-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org