QR CodeQR Code

پشاور میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

9 Mar 2016 23:04

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید کے مطابق فائرنگ دو گروپوں کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر ہوئی، جس میں ایک فریق کے 4 اور دوسرے فریق کے 3 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں باپ ییٹا بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ دلہ زاک روڈ پر جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر جائیداد کے تنازعے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، جس میں دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید کے مطابق فائرنگ دو گروپوں کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر ہوئی، جس میں ایک فریق کے 4 اور دوسرے فریق کے 3 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں باپ ییٹا بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 526555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526555/پشاور-میں-جائیداد-کے-تنازعے-پر-فائرنگ-سے-7-افراد-کو-موت-گھاٹ-اتار-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org