0
Thursday 10 Mar 2016 13:24

متحدہ کی کراچی کو پاک صاف کرکے کچرے کو اصل مقام پر ٹھکانے لگانے کی مہم کا آغاز

متحدہ کی کراچی کو پاک صاف کرکے کچرے کو اصل مقام پر ٹھکانے لگانے کی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کو کچرے اور جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر سے پاک کرنے کیلئے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو گندگی کے ڈھیر سے پاک کرنے کیلئے فکسڈ اٹ کے نام سے جو مہم عالمگیر خان نے شروع کی، اب اسی طرز کی مہم کا آغاز ایم کیو ایم نے بھی کر دیا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران اور کراچی کے نامزد میئر اور ڈپٹی میئر بھی شریک ہیں، جبکہ مہم کا مقصد کراچی کو کچرے کے ڈھیر سے پاک کرنا ہے۔ کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے بھی سڑکوں پر جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کیا، اور کہا کہ صفائی مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صفائی مہم میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور رضا کار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا، آپ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہم شہر کی صفائی کرنا چاہتے ہیں، ہم کراچی کے منتخب نمائندے ہیں، لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں وال چاکنگ مٹانے کا آغاز اپنی تنظیم کی چاکنگ مٹا کر کیا ہے، کراچی کو کسی کی اوطاق نہیں بننے دیں گے، اور ایک ماہ کے دوران شہر کو پاک صاف کرنے کے بعد کچرے کو اس کے اصل مقام پر ٹھکانے لگایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 526622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش