0
Thursday 10 Mar 2016 18:12
ہاں یارو یہی "دوستی" ہے؟؟؟

سعودی عرب نے پاکستانی حج و عمرہ زائرین پر 5 ہزار 220 روپے اضافی ٹیکس ڈال دیا

سعودی عرب نے پاکستانی حج و عمرہ زائرین پر 5 ہزار 220 روپے اضافی ٹیکس ڈال دیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سے آنے والے عمرہ و حج زائرین پر ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حجاز مقدس جانے والے عمرہ و حج زائرین پر ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس کی مد میں 5 ہزار 220 روپے روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ یکم مارچ 2016 کے بعد جتنے بھی پاکستانی زائرین جدہ یا ریاض کے ایئرپورٹ پر پہنچتے ہیں تو ان سے 2 ہزار 660 روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور اسی طرح واپسی پر بھی 2 ہزار 660 روپے کا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر کسی زائر نے ریٹرن ٹکٹ کروا رکھی ہو تو اس سے ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 350 روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 526637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش