0
Thursday 10 Mar 2016 20:10

یمن جنگ کا بوجھ، سعودی عرب غیر ملکی بینک سے 8 ارب ڈالر کا قرضہ لے گا

یمن جنگ کا بوجھ، سعودی عرب غیر ملکی بینک سے 8 ارب ڈالر کا قرضہ لے گا
اسلام ٹائمز۔ زوال پذیر سعودی شہنشاہیت یمن میں جارحیت اور عراق اور شام میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کی وجہ سے معاشی کمزوری کا شکار ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی فرم ویرس پارٹنرز سعودی حکومت کو قرضے کے حصول پر مشاورت فراہم کر رہی ہے، فرم کی جانب سے سعودی وزارت خزانہ کے ایما پر کچھ بینکوں سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاویز میں 5 سال کے قرضے کا کہا گیا ہے اور ساتھ ہی قرضے میں اضافے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرضہ فراہم کرنے والا بینک سعودی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل بانڈ کا انتظام کرے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ6 خلیجی ممالک نے 2016 میں 20 ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے، جو کہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے، اس سے قبل خلیجی ممالک دیگر ملکوں کو قرضے دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 526650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش