0
Thursday 10 Mar 2016 22:11

شریف فیملی نے عمران خان کو مناظرہ کا چیلنج کردیا

شریف فیملی نے عمران خان کو مناظرہ کا چیلنج کردیا
اسلام ٹائمز۔ شریف فیملی نے عمران خان کو مناظرہ کا چیلنج کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ثبوت دیں، شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 200 ارب روپے ہے۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں ترجمان شریف فیملی نے کہا ہے کہ ثبوت نہ دینا عمران کے جھوٹے ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہو گی، عمران اگر اتنے ہی سچے ہیں تو حسین نواز کا چیلنج قبول کریں، ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم مناظرے کیلے تیار ہیں، عمران بھی تیار ہو جائیں، وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں جو عمران کی فضول گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے۔
خبر کا کوڈ : 526674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش