QR CodeQR Code

بھارت سے جب بھی مذاکرات ہونگے مسئلہ کشمیر شامل ہوگا، پاکستان

10 Mar 2016 23:18

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، یہ عالمی ادارے کے ایجنڈے پر ایک دیرینہ تنازع ہے اور اس کا حل کیا جانا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازع عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور پاک بھارت مذاکراتی ایجنڈے میں شامل ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف میں تبدیلی کا تاثر بے بنیاد ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، یہ عالمی ادارے کے ایجنڈے پر ایک دیرینہ تنازع ہے اور اس کا حل کیا جانا ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین جب بھی مذاکرات ہوں گے مسئلہ کشمیر اس میں شامل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو تنازع تسلیم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 526692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526692/بھارت-سے-جب-بھی-مذاکرات-ہونگے-مسئلہ-کشمیر-شامل-ہوگا-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org