0
Thursday 10 Mar 2016 23:31

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی رانا تنویر اور اسحاق ڈار سے الگ الگ ملاقات

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی رانا تنویر اور اسحاق ڈار سے الگ الگ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایران کے نئے سفیر مہدی ہنر دوست کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر خزانہ کے ساتھ ایران کے صدر کے دورہ پاکستان، اقوام متحدہ کی جانب سے اٹھائی جانے والی پابندیوں کے بعد پاک ایران اقتصادی تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے صدر حسن روحانی رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ قبل ازیں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی اور کہا کہ ایران پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے علاوہ علاقائی تعاون میں اضافے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دینے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 526694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش