0
Friday 11 Mar 2016 11:33

امریکی سینیٹ میں پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کے خلاف قرارداد مسترد

امریکی سینیٹ میں پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کے خلاف قرارداد مسترد
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ نے پاکستان کو جنگی ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کے خلاف قرارداد مسترد کر دی۔ امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر رینڈ پال نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنے کے لئے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ قرار داد کےحق میں 24 اور مخالفت میں 71 ووٹ ڈالے گئے۔ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے خلاف قرارداد مسترد ہونے پر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا شراکت داری خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، پاکستان دہشت گردی جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کا مسترد ہونا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لا زوال قربانیوں کا اعتراف اور مستحکم پاک امریکا تعلقات کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی باقاعدہ منظوری دی تھی جب کہ بھارت نے پاکستان کو جنگی طیاروں کی فروخت پر امریکا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور سینیٹ میں پاکستان کو طیاروں کی فروخت روکنے کے لئے کوششیں شروع کر دی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 526746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے