0
Friday 11 Mar 2016 16:02

کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 90 فیصد علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے، کے الیکٹرک

کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 90 فیصد علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے، کے الیکٹرک
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، شہر قائد کے ستر فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ پینے کے پانی کی بھی قلت ہوگئی تاہم کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے متاثرہ 90 فیصد علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے، بقیہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔ کے الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق ایک اضافی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائن کے ٹرپ کر جانے سے آج صبح 7 بج کر 5 منٹ پر بریک ڈاؤن رونما ہوا جس کے بعد مختلف گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے اور شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوکر رہ گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ انجینئر کام کر رہے ہیں بجلی کے بریک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے 90 فیصد علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے، بقیہ علاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، مسئلے کو جلد حل کر لیا جائے گا۔ کلفٹن، ڈیفنس، صدر، لیاری، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، محمود آباد، شاہ فیصل ٹاؤن، گلشن حدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی، گھارو اور پپری کے پمپنگ اسٹیشن نے بھی کام چھوڑ دیا جس کے باعث شہر کے زیادہ تر علاقوں کو پانی کی سپلائی بھی معطل ہوکر رہ گئی۔
خبر کا کوڈ : 526780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش