QR CodeQR Code

سندھ پولیس کرپشن کیس، سپریم کورٹ نے نیب کو 2 ماہ میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

11 Mar 2016 16:05

اسلام ٹائمز: عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ سندھ پولیس کا ریکارڈ نیب کے علاوہ کسی اور ادارے کو فراہم نہ کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ پر الزامات ہیں اس لئے ان کا عہدے پر رہنا مناسب نہیں لگتا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ پولیس کرپشن کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو سندھ پولیس میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب کو کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات 2 ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ سندھ پولیس کا ریکارڈ نیب کے علاوہ کسی اور ادارے کو فراہم نہ کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ پر الزامات ہیں اس لئے ان کا عہدے پر رہنا مناسب نہیں لگتا، نیب اس کیس کی تین مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 526781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526781/سندھ-پولیس-کرپشن-کیس-سپریم-کورٹ-نے-نیب-کو-2-ماہ-میں-تحقیقات-کرکے-رپورٹ-پیش-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org