0
Friday 11 Mar 2016 17:23

آئی ایس او کا سالانہ تعلیمی کنونشن یکم اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا

آئی ایس او کا سالانہ تعلیمی کنونشن یکم اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم ضمیر جعفری نے کہا ہے کہ آئی ایس او پاکستان شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 3 روزہ طلوع فجر تعلیمی کنونشن یکم اپریل سے لاہور میں جبکہ 28 اپریل سے خیبرپختونخوا میں شروع ہوگا۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں اور ضروریات کے پیش نظر امامیہ سٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا شعبہ تعلیم ہر سال طلوع فجر تعلیمی کنونشن کا انعقاد کرتا ہے جس میں پورے ملک سے پروفیشنل تعلیمی اداروں کے طلبہ شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کنونشن میں مختلف موضوعات پر لیکچرز ہوتے ہیں جن میں کیرئیر گائیڈنس، لرننگ سکلز، ہائر ایجوکیشن، کمیونیکشن سکلز، تعلیمی اداروں میں استعماری سازشیں قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیشنل انسٹیٹیوٹ کے طلبہ ملک کی ترقی کے ضامن ہیں، ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے طلبا شریک ہوں گے، کنونشن میں ہنٹنگز سکلز، تعلیمی، تربیتی اور حالات حاضرہ کے علاوہ دینی اور تنظیمی دروس ہوں گے۔ 3 روزہ پروگرام میں پاکستان بھر سے اور بالخصوص تمام یونیورسٹیز سے طلبا شرکت کریں گے اور ہر شعبہ کے ماہرین سے مستفید ہوں گے۔ ضمیر جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان میں طلبا کی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے، آئی ایس او پاکستان میں ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کا لگایا ہوا ایک پودا ہے جو کہ آج ایک سایہ دار درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 526791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش