QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا این اے 101 اور 153 کے ضمنی انتخابات کے لیے فوج کا مطالبہ

11 Mar 2016 17:54

اسلام ٹائمز: ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری دفاع کو فوج تعینات کرنے کیلئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں نے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے این اے 101 گوجرانوالہ اور این اے 153 ملتان کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری دفاع کو فوج تعینات کرنے کیلئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں نے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات کیے جائیں گے۔ این اے 153 میں سترہ مارچ جبکہ این اے 101 میں 22 مارچ کو ضمنی الیکشن ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 526796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526796/الیکشن-کمیشن-کا-این-اے-101-اور-153-کے-ضمنی-انتخابات-لیے-فوج-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org