QR CodeQR Code

کراچی میں 105 جرائم پیشہ افراد گرفتار

11 Mar 2016 18:07

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جرائم پیشہ ملزمان سے دستی بم اور دیگر سامان برآمد کئے گئے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے چھاپوں میں 105 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی شپ کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 105 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جرائم پیشہ ملزمان سے دستی بم اور دیگر سامان برآمد کئے گئے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 526801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526801/کراچی-میں-105-جرائم-پیشہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org