0
Friday 11 Mar 2016 18:11

سعودی عرب اور ایران کے ساتھ یکساں تعلقات ہی قومی مفاد میں ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

سعودی عرب اور ایران کے ساتھ یکساں تعلقات ہی قومی مفاد میں ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ جامعہ انوار مدینہ لاہور میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ایم کیو ایم کو دودھ پلاتی رہیں، ماضی کی حکومتوں نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے متحدہ کے جرائم پر آنکھیں بند کئے رکھیں، نواز شریف بھارت نواز اور امریکہ نواز عناصر کے نرغے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے ساتھ یکساں تعلقات ہی قومی مفاد میں ہیں، حکمرانوں نے پاکستان کو امریکہ اور مغرب کا غلام بنا دیا ہے، چودھری نثار کا متحدہ کیخلاف ثبوت مانگنا مذاق ہے، پنجاب حکومت مغرب کی اندھی تقلید میں اسلام کے خاندانی نظام کو تباہ نہ کرے، حکمران اپنی سیاست کو مضبوط اور ریاست کو کمزور کر رہے ہیں، حکومتی صفوں میں دین بیزار افراد اسلام مخالف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب میگا سیکنڈلز پر توجہ دے، حکمرانوں کی جیبیں بھری جا رہی ہیں اور خزانہ خالی ہو تا جا رہا ہے، شفاف احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف ثبوتوں کے ڈھیر لگ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وزیر داخلہ ثبوت مانگ کر اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں، حکمران اسلام کو دیس نکالا دینے کی سازشیں ترک کر دیں۔ سیمینار سے مفتی محمد حسیب قادری، حاجی رانا شرافت علی قادری، صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ، راؤ حسیب احمد نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 526803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب