0
Friday 11 Mar 2016 18:19

امریکہ کی غلامی سے آزادی کیلئے تحریک چلانے کی ضرورت ہے، حامد سعید کاظمی

امریکہ کی غلامی سے آزادی کیلئے تحریک چلانے کی ضرورت ہے، حامد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے لاہور میں کراچی کے علما کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال نے متحدہ کے بت کدہ میں اذان دی ہے، "را" کی ایجنٹی کرنیوالی ملک دشمن جماعت کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، اقتدار کی خاطر اسلام دشمنی کرنیوالے حکمران اللہ کے عذاب سے ڈریں اور عارضی اقتدار کیلئے اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو را اور سی آئی اے کے ایجنٹوں سے پاک کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کے ہر شعبہ میں گھس چکا ہے، امریکہ کی غلامی سے آزادی کیلئے تحریک چلانے کی ضرورت ہے، ہم سعودی عرب کی محبت میں ایک اور باڈر کو آتش فشاں بنانے کے متحمل نہیں ہو سکتے، پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے معاملے میں متوازن خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کی کوششوں سے کراچی اب یرغمال نہیں آزاد شہر بن چکا ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ شہر قائد خوف سے نکل رہا ہے، کراچی میں لاشوں کی سیاست کرنیوالوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے، کراچی میں خوف کی سیاست کے خاتمے کیلئے محب وطن سیاسی قوتیں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی بندگی اور رسول اللہ کی غلامی دین کا لازمی تقاضا ہے، فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے او آئی سی اپنا کردار ادا کرے، پاکستان میں لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں، نواز شریف قائد اعظم کے راستے سے ہٹ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 526805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش