0
Saturday 12 Mar 2016 09:43

ٹیکسلا، تیز بارش کے باعث پاک آرمی کی جیب حادثہ کا شکار، ایک جاں بحق

ٹیکسلا، تیز بارش کے باعث پاک آرمی کی جیب حادثہ کا شکار، ایک جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ باہتر براہمہ اور برہان انٹر چینج کے درمیان موٹر وے پر پاک آرمی کی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور سپاہی لیاقت جاں بحق ہوگیا، جبکہ گاڑی میں سوار کیپٹن فرید اور حوالدار مہدی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، حادثہ تیز بارش اور دھند کے باعث پیش آیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاک آرمی کی جیپ جو کہ راولپنڈی سے تربیلہ جارہی تھی براہمہ اور برہان انٹرچینچ کے درمیان موٹروے پر حادثہ کا شکار ہوگئی، موٹر وے ذرائع کے مطابق جیپ نمبری 05 جی جے 2485 ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری، حادثہ کے نتیجے میں پاک آرمی کے سپاہی لیاقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کیپٹن فرید اور حوالدار مہدی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، موٹر وے ذرائع کے مطابق حادثہ بارش اور دھند کے باعث پیش آیا، اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔
خبر کا کوڈ : 526914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش