0
Saturday 12 Mar 2016 10:12

برادری ازم کی سیاست کی نہ اس پر یقین رکھتا ہوں، راجہ فاروق

برادری ازم کی سیاست کی نہ اس پر یقین رکھتا ہوں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سربراہ راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ برادری ازم کی سیاست کرنے والوں نے صرف برادریوں کے مسائل ہی حل کیے دیگر کو نظرانداز کیا، میں نے کبھی برادری ازم کی سیاست کی نہ اس پر یقین رکھتا ہوں۔ حلقہ چار اور پانچ کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ مجھے اسمبلی میں پہنچائیں ان کے مسائل حل کرانا میری ذمہ داری ہے، نو ماہ کی حکومت میں مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن میرے ساتھیو ں نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اس لئے آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تو زیادہ سے زیادہ فنڈز لائیں گے۔ اگر میں برادری ازم کی سیاست کرتا تو ممبر ضلع کونسل بھی نہیں بن سکتا تھا۔ یونین کونسل کومی کوٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ چار یونین کونسل کومی کوٹ کے راجہ ممتاز خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں راجہ ممتاز، راجہ افتخار ظہیر، رحمت اﷲ اعوان، عبدالرشید اعوان، محمد حفیظ اعوان، شیخ مسکین، شیخ نسیم، گلفراز کیانی، عبدالحمید کیانی، راجہ رفاقت، اشفاق کلیم سمیت دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر راجہ ابرار حسین، راجہ شوکت اقبال خان، راجہ عنصر اقبال، راجہ ایاز خان، طارق بٹ چاندی، ملک افتخار، راجہ عامر اسلم خان، سید ناصر علی شاہ، سہیل اقبال اعوان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 526917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش