QR CodeQR Code

دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ ہی وہ معافی کے قابل ہیں، پیر ابراہیم سیالوی

12 Mar 2016 10:31

اسلام ٹائمز: لالیاں میں خطاب کرتے ہوئے اہل سنت رہنما نے کہا ہے کہ کمیٹی کا مقصد ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر ابراہیم سیالوی نے چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کا مقصد ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے لالیاں میں منعقد ہونیوالی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ ہی وہ معافی کے قابل ہیں۔ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی نور الحسن شاہ نے کہا کہ ملک کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا عبد الوارث نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ ہم سب متحد ہو کر ملکی سالمیت کو ترجیح دیں، اس سے دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہو جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 526918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526918/دہشتگردوں-کا-کوئی-مذہب-ہے-نہ-ہی-وہ-معافی-کے-قابل-ہیں-پیر-ابراہیم-سیالوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org