QR CodeQR Code

مصر سے غیر ملکیوں کا انخلاء جاری

31 Jan 2011 15:18

اسلام ٹائمز:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر میں مقیم باون ہزار امریکیوں کی واپسی کا عمل آج شروع ہو گا۔اس سے پہلے امریکا کی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جینیس جیکبس نے بتایا تھا کہ مصر میں موجود امریکیوں کو نکالنے کے لئے چارٹرڈ طیاروں کا بندوبست کیا جا رہا ہے


قاہرہ:اسلام ٹائمز-مصر سے غیر ملکیوں کا انخلاء شروع ہو گیا۔ باون ہزار امریکیوں کی منتقلی آج شروع ہو رہی ہے۔ مصر میں حکومت مخالف تحریک میں شدت کے ساتھ ساتھ وہاں مقیم غیر ملکیوں کے جان و مال کے تحفظ پر بھی تشویش بڑھ رہی ہے۔ مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی شروع کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر میں مقیم باون ہزار امریکیوں کی واپسی کا عمل آج شروع ہو گا۔اس سے پہلے امریکا کی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جینیس جیکبس نے بتایا تھا کہ مصر میں موجود امریکیوں کو نکالنے کے لئے چارٹرڈ طیاروں کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ اردن کے سیکڑوں شہری دارلحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔ عمان پہنچنے والون کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی ایک تعداد چاقو اور چھریوں سے لیس ہو کر سڑکوں پر گشت کر رہی ہے۔ بھارت نے بھی ائر انڈیا کا خصوصی طیارہ قاہرہ بھیج دیا۔ توقع ہے کہ تین سو بھارتیوں کو لے کر خصوصی طیارہ آج ممبئی پہنچے گا۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو مصر چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 52706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/52706/مصر-سے-غیر-ملکیوں-کا-انخلاء-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org