0
Saturday 12 Mar 2016 19:13

شرجیل میمن کیخلاف 4 ارب روپے کرپشن کی تحقیقات کا آغاز جلد ہوگا

شرجیل میمن کیخلاف 4 ارب روپے کرپشن کی تحقیقات کا آغاز جلد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کے خلاف چار ارب روپے کرپشن کی نئی تحقیقات کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے وزیر بلدیات و دیہی ترقی کی حیثیت سے 4 ارب روپے کی سولر لائٹس کا کنٹریکٹ ایک سینما کے مالک کو دے دیا تھا، جبکہ سندھ کے 6 اضلاع میں سولر لائٹس کا وجود تک نظر نہیں آیا ہے، اور سولر لائٹس کی تنصیب کے نام پر 4 ارب روپے کی رقم آپس میں تقسیم کرلی گئی۔ تحقیقاتی اداروں نے اس ضمن میں تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں، جبکہ باضابطہ طور پر نیب کے ذریعے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جائیں گی۔

خبر کا کوڈ : 527085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش