QR CodeQR Code

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے وفد کا قراقرم یونیورسٹی گلگت کا دورہ، گڈگورننس پر اطمینان کا اظہار

12 Mar 2016 22:10

اسلام ٹائمز: وزیراعظم پاکستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں قائم ٹیم نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران قراقرم یونیورسٹی کے قیام سے تاحال جاری کارکردگی اور دستاویزات کا عملی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 4 رکنی وفد نے کوالٹی ایشورنس اور گڈگورننس سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق وائس چانسلر اور سابق مینیجنگ ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اعظم علی خواجہ، ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس ایجنسی ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر رفیق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس ڈویژن ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد اسماعیل اور کوالٹی ایکسپرٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ شامل تھے۔

پاکستان کے تمام اعلٰی تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایشورنس اور گڈ گورننس پر نظرثانی کیلئے وزیراعظم پاکستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں قائم ٹیم نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران قراقرم یونیورسٹی کے قیام سے تاحال جاری کارکردگی اور دستاویزات کا عملی جائزہ لیا اوراطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم حتمی رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو پیش کی جائیگی۔ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان سے تفصیلی ملاقات کی اور اہم معاملات پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیم کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر میر تعظیم اختر نے بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 527119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527119/ہائیر-ایجوکیشن-کمیشن-پاکستان-کے-وفد-کا-قراقرم-یونیورسٹی-گلگت-دورہ-گڈگورننس-پر-اطمینان-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org