QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کو دوبارہ پہلے والے اختیارات دینے کی سفارش

13 Mar 2016 01:00

اسلام ٹائمز: کمیشن ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کی گرفتاری سے قبل اسپیکر یا چیف سیکرٹری سے اجازت لینے کا پابند نہیں ہوگا تاہم کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ احتساب کمیشن کو 60 روز میں انکوائری کرنے کا پابند بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جائزہ کمیٹی نے ایکٹ میں اسپیکر یا چیف سیکرٹری سے پیشگی اجازت لینے کی شق ختم کرنے کی سفارش کردی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی جائزہ کیٹی کا اجلاس حامد خان کی زیرصدارت ہوا جس میں خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کو ترمیم سے پہلے کے اختیارات دوبارہ دینے دینے کی سفارش کی گئی۔ احستاب کمیشن ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کی گرفتاری سے قبل اسپیکر یا چیف سیکرٹری سے اجازت لینے کا پابند نہیں ہوگا تاہم کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ احتساب کمیشن کو 60 روز میں انکوائری کرنے کا پابند بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 527146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527146/خیبرپختونخوا-احتساب-کمیشن-کو-دوبارہ-پہلے-والے-اختیارات-دینے-کی-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org