QR CodeQR Code

حضرت فاطمہ کی پوری زندگی خواتین کیلیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے، علامہ ناصر عباس

13 Mar 2016 01:26

اسلام ٹائمز: یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے۔ اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر اپنے ایک پیٖغام میں کہا ہے کہ خاتون جنت سلام اللہ علیھا کی حقیقیی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔ استکبار کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم استقامت کا درس اسی گھرانے سے ملتا ہے۔ جب تک تعلیمات اہلیبت علیہ السلام سے آشنائی نہیں ہوتی تب تک امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست و گریبان رہے گی۔ حق فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی شناخت حاصل کر کے ذلت و اضطراب کی زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے۔ اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ معاشرے کی تربیت کے لیے مستورات کو اپنی ذمہ داریاں اور کردار ادا کرنا ہو گا۔ جناب سیدہ کی پوری زندگی خواتین کے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔ بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت ؑ کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے۔ اگر ماں فاطمہ زہراؑ ہوں تو بیٹے حسن ؑ و حسینؑ ہوتے ہیں۔ یزید جیسے جابر و فاسق حکمران سے حق کی خاطر نبرد آزما ہونے کا درس امام عالی مقام علیہ السلام نے نبی زادی کی آغوش سے حاصل کیا۔ دور حاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے بصورت دیگر ہم حسینی ہونے کے دعوے دار تو ہو سکتے ہیں لیکن حق دار نہیں۔


خبر کا کوڈ: 527159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527159/حضرت-فاطمہ-کی-پوری-زندگی-خواتین-کیلیے-ہر-میدان-میں-مشعل-راہ-ہے-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org