0
Sunday 13 Mar 2016 13:13

کراچی میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے کئے گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تفصلات کے مطابق رینجرز کی چوکی پر پہلا حملہ گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ہوا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رینجرز کی چوکی پر دوسرا حملہ حسن اسکوائر کے قریب عیسیٰ نگری کے علاقے میں ہوا، تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رینجرز چوکیوں پر دستی بم حملوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 527217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش