0
Sunday 13 Mar 2016 15:15

ڈی آئی خان، مولانا برادران ظالم فرعون بنے بیٹھے ہیں، علی امین خان گنڈہ پور

ڈی آئی خان، مولانا برادران ظالم فرعون بنے بیٹھے ہیں، علی امین خان گنڈہ پور
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی نے حکم دیا تو وزارت مال کے قلمدان سے استعفٰی دینے سے بھی گریز نہیں کرونگا۔ وزارت پارٹی اور ورکرز کی امانت ہے۔ ہمارے لئے عمران خان کا ویژن اور ان کو وزیراعظم کی کرسی تک پہنچانا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ آج تک تنخواہ اور مراعات حاصل نہیں کیں۔ اس کے لئے ڈیرہ والوں کو فخر ہونا چاہیئے۔ جو وعدے الیکشن میں کیئے انشاء اللہ 2018ء تک ان وعدوں کو پورا کرکے دکھائیں گے۔ صوبائی صدارت کے اہم عہدے پر پہنچ کر علاقے اور پارٹی کی بہتر انداز میں خدمت کرونگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 22-21-20 مارچ 2016ء کو میلہ اسپان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ثقافتی کھیلوں کے علاوہ مشاعرے، نعت خوانی، قرأت اور باڈی بلڈنگ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ ٹاؤن ہال میں 20 تا 23 مارچ تک مینا بازار کا انعقاد کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈہ پور بھی موجود تھے۔ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا میرا جمہوری حق ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ پارٹی ورکرز ہماری حمایت کرینگے۔ پارٹی کا پابند ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان پیسکو کے ایکسین پیر ثمر شاہ کی تبدیلی کو رکوانے کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نوازشریف سے کان میں بات کرسکتے ہیں، تو ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے بات کیوں نہیں کرسکتے۔ مولانا برادران ظالم فرعون بنے بیٹھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 527238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش