QR CodeQR Code

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی جدوجہد نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ افضل حیدری

13 Mar 2016 18:46

اسلام ٹائمز: وفاق المدارس شیعہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہید کی 21ویں برسی نوجوانوں اور قومی کارکنوں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، شہید ڈاکٹر نے تقویٰ، اخلاص، وحدت اور علماء حقہ کی قیادت میں انتھک جدوجہد کی جس کی بنیاد پر وہ قومیات میں مصروف ہر کارکن کیلئے مشعل راہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے لاہور میں علما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ کے بانی رکن ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی قومی تنظیموں کے روح رواں، مخلص اور مجاہد رہنما تھے جنہیں امریکہ اور اسرائیلی ایجنٹوں نے 7 مارچ 1995 کو یتیم خانہ چوک لاہور کے قریب شہید کر دیا تھا، قوم انہیں ہر سال یاد کرکے خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہید کی 21ویں برسی نوجوانوں اور قومی کارکنوں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، شہید ڈاکٹر نے تقویٰ، اخلاص، وحدت اور علماء حقہ کی قیادت میں انتھک جدوجہد کی جس کی بنیاد پر وہ قومیات میں مصروف ہر کارکن کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقو ی کا تمام قائدین ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفرحسین مرحوم، شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ ساجد علی نقوی کا بھر پور ساتھ دیا، وہ علما کے بہت قریب تھے، ان کا تقویٰ اور اخلاص کمال کا تھا۔


خبر کا کوڈ: 527284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527284/شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-جدوجہد-نوجوانوں-کیلئے-مشعل-راہ-ہے-علامہ-افضل-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org