0
Sunday 13 Mar 2016 20:54

پاراچنار، ایام فاطمیہ کے موقع پر مجالس عزاء برپا

پاراچنار، ایام فاطمیہ کے موقع پر مجالس عزاء برپا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں پاراچنار شہر سمیت اطراف کے اکثر دیہات میں ایام فاطمیہؑ کے موقع پر مجالس عزاء اور ماتم کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ خیال رہے کہ کرم ایجنسی میں دس روز تک ایام فاطمیہ کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتاہے۔ جبکہ آخری تین دنوں کو بڑی بڑی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے پاراچنار شہر میں مرکزی امام بارگاہ اور مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار کے مرکزی دفتر میں مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ علمائے کرام و ذاکرین عظام نے سیرت سیدہ پر روشنی ڈالی۔ اور مجالس کے بعد شرکاء نے سینہ زنی بھی کی۔
ایام فاطمیہ کے موقع پر پاراچنار شہر سمیت کرم ایجنسی کے ہر گاوں میں سیاہ پردے آویزاں کردیے گئے تھے، جس پر یا فاطمہ زہرا (س) نیز حضرت زہراؑ کے متعلق رسول اکرم (ص) و ائمہ اطہارؑ کے اقوال خوب صورت انداز میں لکھے گئے تھے۔
مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں علامہ خیال حسین جبکہ مجلس علمائے اہلبیت کے دفتر میں منعقد کئے گئے مجلس میں، علمائے اہلبیت کے صدر مولانا یوسف حسین، علامہ صفدر علی شاہ نقوی اور علامہ احمد علی روحانی نے خطاب کیا۔ لوئر کرم کے علاقے سمیر میں زیارت عباس علمدار میں مجلس کے انعقاد کے علاوہ دوپہر کو جلوس بھی برآمد کیا گیا جو شام کو اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 527296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش