0
Tuesday 19 May 2009 18:52

پاک ایران گیس منصوبے کو حتمی شکل دینے ایران جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

پاک ایران گیس منصوبے کو حتمی شکل دینے ایران جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم
کراچی: وزیر اعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم و آئل اینڈ گیس ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ وہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے معاملے کو حتمی شکل دینے کے لئے ایران جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان آئل اینڈ گیس اینڈ انرجی نمائش و کانفرنس2009ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان فائر اینڈ پروٹیکشن کے صدر فرحت حسین اور چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان، ڈائریکٹر ایس اے پی عاصم حق اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ تیل کی پیداوار 70 ہزار بیرل ہے تاہم ضرورت 3 لاکھ 70 ہزار بیرل ہے جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار 3.98 بی سی ایف ہے۔ انہوں نے ایران اور ترکمانستان گیس پائپ لائن کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے سرحد پر پائپ لائن کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جو کہ مختصر عرصے کے دوران مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے ایران جارہا ہوں ۔ گیس کی قیمت پر دوبارہ بات چیت ہوگی۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد مناسب کمی کر دی جائے گی تاہم گیس کی قیمتوں کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال کے دوران پی ڈی ایل کی مد میں13 ارب روپے ادا کئے گئے ہیں ۔

Print Version
خبر کا کوڈ : 5273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش