0
Sunday 13 Mar 2016 20:51

پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، رنگ روڈ پر گاڑی سے 6 پستول،8 ہزار کارتوس برآمد ، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاورپولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں رنگ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا۔ اے ایس پی فقیر آباد سرکل وسیم ریاض کے مطابق گاڑی سے 6 پستول اور 8 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، 2ملزمان کوبھی گرفتارکیاگیا، جن کے ابتدائی بیان کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیاجارہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 527311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش