0
Sunday 13 Mar 2016 22:28

ملتان، آل پاکستان مسلم لیگ کا جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن مبینہ طور پر بدنظمی کی نذر ہو گیا

ملتان، آل پاکستان مسلم لیگ کا جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن مبینہ طور پر بدنظمی کی نذر ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کا ورکر کنونشن بدنظمی کا شکار ہو گیا، بودلہ ٹائون میں اے پی ایم ایل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن کے دوران جتوئی کے علاقہ کے کارکن غلام مصطفی نے ہاتھ میں اے پی ایم ایل ممبر شپ کارڈ کی کاپی لیکر سٹیج پر آ کر شور مچا دیا کہ اس سے مقامی رہنما نے ممبر شپ کارڈ کے لئے فی کس دو سو روپے لئے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے، جس پر کارکن اسے زبردستی سٹیج سے قابو کر کے پنڈال سے باہر لے گئے اور اسے منانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ پھر بھی مقامی رہنما کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتا رہا۔ تاہم اے پی ایم ایل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فرخ چیمہ کے آنے پر ناراض کارکن نے ناراضگی ختم کر دی۔ اسی دوران پنڈال میں بیٹھے زوہیب نامی جیالے کارکن نے بھی پارٹی رہنمائوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے اپنے ساتھ آئے کارکنوں کو کنونشن کا بائیکاٹ کرنے کا کہا جس پر اے پی ایم ایل کے رہنما فیصل سدوزئی نے بمشکل انہیں منایا۔ علاوہ ازیں اے پی ایم ایل کے جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اختر بھٹہ، ڈویژنل صدر سلطان محمود ملک کو سٹیج پر نہ بٹھایا گیا اور وہ اپنے کارکنوں رانا رمضان، شفیق ایڈووکیٹ کے ہمراہ پنڈال میں کارکنوں کے درمیان بیٹھے رہے۔ تاہم اے پی ایم ایل سائوتھ پنجاب کے صدر مخدوم سید رفیع الدین شاہ نے اپنے خطاب میں سلطان محمود ملک اور اختر بھٹہ کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ وہ پنڈال میں کارکنوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں تو سلطان محمود ملک نے سٹیج پر آکر پارٹی کے مرکزی قائدین کے سامنے آ کر باآواز بلند کہا کہ وہ ان سے ناراض نہیں ہیں انہیں فخر ہے کہ وہ پارٹی قائد پرویز مشرف کے کارکن ہیں اور کارکنوں کے ساتھ پنڈال میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 527335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش