QR CodeQR Code

حالیہ بارشوں میں انسانی جانی نقصان حکومتی ناہلی کے باعث ہے، علامہ ناصر عباس

13 Mar 2016 23:08

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کا کام محض الٹی میٹم جاری کرنا نہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مثبت اور قابل عمل منصوبہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیبر پختونخواہ، فاٹا، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہوئے اسے حکومتی بےحسی، انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اداروں کا کام محض الٹی میٹم جاری کرنا نہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مثبت اور قابل عمل منصوبہ نہیں۔ نون لیگ بنیادی ضروریات زندگی پر توجہ دینے کی بجائے غیر ضروری منصوبوں پر قومی خزانہ لٹانے میں لگی ہوئی ہے۔ بارش، سیلاب، ڈینگی، ہیپٹائٹس اور اس جیسی متعدد آفات حکومت کی عدم توجہی کے پاس اس ملک کے باسیوں کے مقدر کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ جن کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ عام آدمی صحت، روزگار، تحفظ اور تعلیم جیسے بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہے جبکہ پندرہ کلومیٹر کی مسافت پر پرتعیش سفر کے لیے اربوں روپے خوامخواہ خرچ کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری تدابیر اختیار کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، صورت دیگر قدرتی آفات کے نتیجے میں بدانتظامی کے سبب ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع حکومت کے سر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 527343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527343/حالیہ-بارشوں-میں-انسانی-جانی-نقصان-حکومتی-ناہلی-کے-باعث-ہے-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org