0
Sunday 13 Mar 2016 23:24

نیب پنجاب میں آئی تو "چھوٹے میاں" کے ساتھ "بڑے میاں " کے بھی پسینے چھوٹ گئے، نعیم الحق

نیب پنجاب میں آئی تو "چھوٹے میاں" کے ساتھ "بڑے میاں " کے بھی پسینے چھوٹ گئے، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ شریف خاندان ہی نہیں ان کے وظیفہ خواروں پر بھی خوف طاری ہے، نیب پنجاب میں آئی تو "چھوٹے میاں" کے ساتھ "بڑے میاں " کے بھی پسینے چھوٹ گئے، پرویز رشید اور زعیم قادری کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کے اکٹھ کو جلسوں کا نام دینے والے "درباریوں" کیلئے گوجرانوالہ اور ملتان میں عوام کی تحریک انصاف سے وابستگی پریشان کن ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کی فصلیں ڈوبنے سے بچانے کی بجائے "چھوٹے میاں" کو اورنج لائین بنانے کی فکر ہے۔ مسلم لیگ کی حکومت پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل عام کرنے میں مصروف ہے، چھوٹے میاں کی سرپرستی میں کمیشن مافیا دونوں ہاتھوں سے صوبے کے وسائل لوٹ رہا ہے۔ قانون کی عملداری سے بہترین گورننس کی فراہمی تک پختونخوا ہر دوڑ میں پنجاب سے آگے ہے، درباری خاطر جمع رکھیں، عمران خان ان کے آقاؤں کا تعاقب کرتا رہے گا، مستقبل کا نقشہ دیکھ کر تخت لاہور پر کپکپی طاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 527347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش