0
Sunday 13 Mar 2016 16:30

سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی، اردوغان ہارے ہوئے لیڈر اور ڈکٹیٹر ہیں، باراک اوباما

سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی، اردوغان ہارے ہوئے لیڈر اور ڈکٹیٹر ہیں، باراک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی عرب کو دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی قرار دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو بھی ایک شکست خوردہ ڈکٹیٹر قرار دیا ہے۔ باراک اوباما نے امریکی جریدے اٹلانٹک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے صدر کے بارے میں ان کی رائے غلط تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ رجب طیب اردوغان ایک اعتدال پسند صدر ہیں اور وہ اپنی پالیسیوں کے ذریعے مشرق اور مغرب کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کو ختم کر سکتے ہیں۔ باراک اوباما نے کہا کہ لیکن میں اب اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ وہ ایک ہارے ہوئے لیڈر اور ڈکٹیٹر ہیں، جو شام میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے اپنی فوج کا استعمال کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اپنے اس انٹرویو میں واشنگٹن کے یورپی اتحادیوں کو بھی دھوکے باز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی دھوکے باز مجھے بولنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ باراک اوباما نے کہا کہ میں نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ان کی حکومت اپنے ملک کی ناخالص قومی پیدوار کا دو فیصد اپنے دفاعی اخراجات کے لئے مختص نہیں کرسکتی تو پھر وہ امریکا کے ساتھ خصوصی تعلقات رکھنے کی توقع چھوڑ دیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے۔
خبر کا کوڈ : 527360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش