QR CodeQR Code

جے این یو معاملہ، ایسوسی ایٹ ڈین اور پروفیسر کیخلاف شکایت درج

14 Mar 2016 07:26

اسلام ٹائمز: شکایت میں پروفیسر مینن کے حوالے سے لکھا گیا ہے ”ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارت کشمیر میں غیر قانونی طور قابض ہے۔ یہ پوری دنیا میں کہا جارہا ہے اور ہر کوئی اسے قبول بھی کرلیتا ہے“۔


اسلام ٹائمز۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف اپنی یلغار میں شدت لاتے بھاجپا کی طلبہ شاخ اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد نے 9 فروری کو یونیورسٹی میں متنازعہ افضل گورو برسی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دینے کی پاداش میں ایسوسی ایٹ ڈین اور کشمیر پر آزادی حامی نعروں کی مبینہ حمایت کے الزام میں پروفیسر نویدتا مینن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی ہے۔ جواہر لعل نہرو سٹوڈنٹس یونین کے جوائنٹ سیکریٹری اور یونین میں اے بی وی پی کے واحد ممبر سوربھ شرما نے وسنت کنج پولیس تھانہ میں باضابطہ شکایت درج کی ہے۔ شکایت میں پروفیسر مینن کے حوالے سے لکھا گیا ہے ”ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارت کشمیر میں غیر قانونی طور قابض ہے۔ یہ پوری دنیا میں کہا جارہا ہے اور ہر کوئی اسے قبول بھی کرلیتا ہے“۔ شرما نے شکایت میں کہا ہے ”پروفیسر کے یہ کلمات فوجداری مقدمہ کو دعوت دیتے ہیں اور ان کے خلاف معقول کارروائی کی جانی چاہئے“۔ بھاجپا اور آر ایس ایس کی طلباء نے اسی تھانے میں یونیورسٹی کے ایسو سی ایٹ ڈین کے خلاف بھی 9 فروری گورو برسی تقریب کی اجازت دینے کے الزام میں شکایت درج کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 527366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527366/جے-این-یو-معاملہ-ایسوسی-ایٹ-ڈین-اور-پروفیسر-کیخلاف-شکایت-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org