0
Monday 14 Mar 2016 20:38

گلگت بلتستان میں پولیو مہم کا آغاز، دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے

گلگت بلتستان میں پولیو مہم کا آغاز، دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران گلگت بلتستان میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ای پی کے گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دس اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ پندرہ ہزار ایک سو انتالیس بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 957 موبائل ٹیمیں، 335 فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 53 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، جن کی نگرانی کے لیے 91 زونل سپروائزر تعینات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 527539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے