0
Monday 14 Mar 2016 22:02

لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان کا اعلان کر دیا گیا

لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے منتخب ارکان کا اعلان کر دیا۔ نائب امیر اسد اللہ بھٹو کا کہنا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک بھر کی جماعتوں میں سب سے آگے ہے۔ لاہور پریس کلب میں جماعت اسلامی کے الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کی اور اپنی جماعت کے انتخابی نتائج سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے الیکشن میں منتخب ہونے والے 70 مرد اور 10 خواتین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ جماعتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے دستور میں ترمیم کرکے الیکشن کمیشن منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام سیاسی جماعتوں میں الیکشن کروائے، تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔
خبر کا کوڈ : 527561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش