QR CodeQR Code

بلوچستان، سول ہسپتال میں ڈائلیسز مشینیں خراب، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

14 Mar 2016 23:30

اسلام ٹائمز: مریضوں کا کہنا ہے کہ تین تین دن تک باری نہیں آتی جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف میں مبتلا رہنا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سب بڑے سول ہسپتال میں ڈائلیسز مشینیں خراب ہیں، جس کے باعث گردوں کے مرض میں مبتلا مریض شدید پریشانی کے عالم میں احتجاج پر مائل ہیں۔  اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے صوبے بھرسے آنے والے مریضوں کی تعداد زیادہ اور اسپتال کے پاس موجود مشینیں کم ہیں۔  سولہ میں سے چار مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کا ڈائلائسز وقت پرنہیں ہو رہا جس سے پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔  مریضوں کا کہنا ہے کہ تین تین دن تک باری نہیں آتی جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف میں مبتلا رہنا پڑتا ہے۔ اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اورمشینیں کم ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 527609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527609/بلوچستان-سول-ہسپتال-میں-ڈائلیسز-مشینیں-خراب-مریضوں-کو-مشکلات-کا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org