0
Tuesday 15 Mar 2016 14:28

آصف زرداری آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ تک واپس نہیں آئیں گے، مصطفیٰ کمال کا مستقبل روشن ہے، ذوالفقار مرزا

آصف زرداری آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ تک واپس نہیں آئیں گے، مصطفیٰ کمال کا مستقبل روشن ہے، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔  سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری کسی کے خوف سے باہر بیٹھے ہیں اور وہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ تک واپس نہیں آئیں گے، لگتا ہے کہ مصطفیٰ کمال میری پریس کانفرنس سے پوائنٹس نکال کر بولتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ پی پی جب عوامی پارٹی تھی تب تک میں اس کے ساتھ تھا مگر جب پی پی نے سندھ کو بیچنا شروع کیا تو ان کیخلاف کھڑا ہوگیا، سابق صدر آصف زرداری، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ مصطفیٰ کمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی باتیں اچھی لگ رہی ہیں لگتا ہے کہ وہ میری پریس کانفرنس سے پوائنٹس نکال کر بولتے ہیں، سندھ میں اردو بولنے والوں کو حقیقی لیڈر کی ضرورت ہے اور ان کی آمد خوش آئند ہے اگر وہ ایسے ہی رہے توان کا مستقبل روشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 527666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش